سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برفباری، ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

  سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برفباری، ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

  



تبو ک(این این آئی)سعودی عرب کے مختلف شہروں میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سعودی عرب کے شہر تائف، تبوک میں برف باری کے بعد متعدد علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔برفانی علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پائپ لائنوں میں پانی جم جانے کی وجہ سے کئی پائپ پھٹ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے برفباری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں؟ یہ روس، اٹلی یا ناروے نہیں ہے۔محکمہ شہری دفاع کے حکام کا کہنا تھاکہ برفباری کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی جائے، شاہراہوں پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب

مزید : ملتان صفحہ آخر