تھانہ واپڈا سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد

    تھانہ واپڈا سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد

  



تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ واپڈا سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی نماندگا ن اور صارفین نے واپڈا حکام کے سامنے مسائل کے انبار لگادئے۔ حکام نے مسائل غور سے سنے اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ صارفین اور عمائدین علاقہ نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ کھلی کچہری کا اہتمام SE خالد خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واپڈا سب ڈویژن میں واپڈا حکام کی خصوصی ہدایت پر کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔ کچہری میں واپڈا ڈویژنل، ضلعی اور مقامی حکام بھی موجود تھے۔ سابقہ منتخب نمائندگان سماجی شخصیات اور صارفین نے درپیش مشکلات اور مسائل سے حکام کو اگاہ کیا۔ انہوں نے کم وولٹیج، گھروں کے اوپر سے تاروں کا گزرنا، کنبوں اور ٹرانسفارمرزکی ضرورت، اور دیگر مسائل بیان کئے۔ کھلی کچہری میں عوامی مسائلبڑے غور اور اطمنان سے سننے کے بعد سپرنٹنڈنٹ انجینئر مالاکنڈ ڈویژن خالد خان نے صارفین کو یقین دلایا کہ سابقہ کھلی کچہری میں عوام نے جو مسائل بیان کئے تھے۔ ان میں بیشتر مسائل حل ہوچکے ہین اور انشاء اللہ موجودہ مسائل بھی حل کرناے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ خالد خان نے یقین دلایا کہ وہ تین ماہ بعد پھر بھی یہاں کھلی کچہری لگا کر عوامی شکایات اور مسائل سننے اور حل کرنے کے لئے آئیں گے۔ خالد خان نے کاہ کہ ہر سرکاری ملازم عوم کا خادم ہوتا ہے۔ انہوں نے ماتحت عملے اور واپڈا اہلکاروں کو عوامی مشکلات حل کرنے کی ہدایت۔ انہوں عوامی شکایات پر یقین دلایا کہ طویل بریکڈاؤن اور پرمٹ کی صورت میں اس فیڈر پر معمول کی لوڈ شیڈنغ آئندہ کے لئے نہیں ہوگی۔ کھلی کچہری سے XEN شیر رحمان خان۔ DCM عبدالودود خان اور ایس ڈی او حسین تاج نے بھی خطاب کیا اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا

مزید : ملتان صفحہ آخر