بنوں کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے، ملک شاہ محمد

بنوں کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے، ملک شاہ محمد

  



بنوں (بیوروپورٹ)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ بنوں کی ترقی اور بنوں کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کروں گا صرف پی کے89یا وزیر قوم کا نمائندہ نہیں ہوں بلکہ پورے صوبے اور با الخصوص بنوں کا نمائندہ ہوں پہلے بھی بنوں کیلئے سابقہ حکومت میں اربوں روپے کے منصوبے منظور کروائے اب بھی انشاء اللہ بنوں کے عوام کو بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچاؤں گا بنوں کے عوام سیاسی مداریوں کے جھوٹے نعروں پر دھوکہ نہ کھائیں تحریک انصاف کی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے بنوں کے تمام ادھورے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے اور نئے منصوبے بھی لائیں گے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے مجھے وزارت نہیں دی ہے بلکہ بنوں کے عوام کو دی ہے کیونکہ بنوں کے عوام نے مجھے دوسری مرتبہ اسمبلی میں پہنچایا ہے انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بنوں،جنوبی اضلاع اور ضم شدہ علاقوں میں تحریک انصاف کو مضبوط بنائیں گے عوام کو سڑکوں،پانی،بجلی،صحت،تعلیم اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیخ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر ہاؤس بنوں میں تحریک انصاف کے ضلعی صدارت کے امیدوار ملک مویز خان،صوبائی رہنما ملک اسماعیل وزیر ڈومیل،چیف آف نورڑ ملک عبدالغفار خان ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت اور مبارکباد دینے کیلئے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہا کہ اب انشاء اللہ محرومیوں کا دور گزر چکا ہے اور ترقی کا دور شروع ہونے والا ہے اور جلد ہی عوام بنوں میں عملی تبدیلی محسوس کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...