ملک بھر میں 15 مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق،پنجاب سرفہرست

    ملک بھر میں 15 مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق،پنجاب سرفہرست

  



لاہور (این این آئی) پاکستان کے15شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سندھ کے4، بلوچستان سے 2اور پنجاب کے 9مقامات سے پولیو وائرس ملا ہے۔محکمہ انسداد پولیو پروگرام سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 15 شہروں سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔سندھ کے4،بلوچستان کے2مقامات سے پولیو وائرس ملا، رپورٹ کے مطابق 13 نمونوں میں ٹائپ ون اور 2میں ٹائپ ٹو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب کے7مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق وائرس کی موجودگی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ان شہروں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد میں قوت مدافعت مطلوبہ معیار سے کم ہے جو کسی بھی وجہ سے پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے ہیں۔

پولیو رائرس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...