مختلف تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،90 گرفتار

مختلف تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،90 گرفتار

  



پشاور(کرا ئم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 90 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم یونیورسٹی ٹاؤن‘ کارخانوں مارکیٹ‘ صدر روڈ‘ سکیم چوک اور گڑھی قمر دین میں تاجروں کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کر نے کی ہدایت کی جس پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے ایس پی کینٹ اسلم نواز اور ایس پی سٹی سجاد احمد صاحبزادہ کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس نے شہر کے مصروف ترین تجارتی مراکز ٹاون، کارخانوں مارکیٹ,صدر روڈ اور کوہاٹ روڈ میں کارروائی کی کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس کے جوانوں نے مجموعی طور پر تجاوزات اور ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 90 افراد کو پولیس حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اس ضمن میں ایس ایس پی ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ شہر بھر سے ناجائز تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا.

مزید : ملتان صفحہ آخر