ولی خان یونیورسٹی میں داخلہ سمیت 21مختلف فیسوں میں اضافہ

  ولی خان یونیورسٹی میں داخلہ سمیت 21مختلف فیسوں میں اضافہ

  



مردان (بیورورپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی میں داخلہ فیس سمیت 21مختلف فیسوں میں اضافہ کردیاگیا،سمسٹر فیس،ڈی ایم سی اورویری فیکشن فیس سو فیصد بڑھادیئے گئے،والدین کی طرف سے یونیورسٹی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہا رکیاگیاہے جبکہ طلباء نے فیسوں میں اضافے کے خلاف پیر کے روز احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے جامعہ عبدالولی خان کے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس کے امتحانی فیس میں ایک ہزار چارسوروپے،ڈگری کی نارمل اور ارجنٹ فیس میں پانچ پانچ سو روپے کا اضافہ کردیاگیاہے رجسٹریشن،کینسلیشن اورڈپلوکیٹ ڈگری میں چھ چھ سوروپے جبکہ سمسٹر امتحانی فیس میں ایک ہزار، تھیسیز فیس میں سات سو روپے،مائیگریشن فیس میں چارسو،سنگل پیپر فیس پانچ سو اورڈبل پیپر فیس 850روپے بڑھائے گئے ہیں یونیورسٹی نے مجموعی طورپر 21مختلف قسم کے فیسوں میں اضافہ کیاگیاہے ادھر والدین نے فیسوں میں اضافے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی وہ تعلیم کے بنیادی سہولت دینے میں دشواری ہے تازہ فیصلہ ان کے بچوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے طلباء نے یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف پیر کے ر وز احتجاج کااعلا ن کیاہے دریں اثناء یونیورسٹی حکام کا موقف ہے کہ ان کے فیس دوسری یونیورسٹیوں کے مقابلے کی نسبت انہتائی کم ہے ایچ ای سی کی جانب سے گرانٹ میں دس فیصد کٹوتی کے باوجود فیسیں نہیں بڑھائے گئے تھے تاہم یہ اضافہ اب ناگریز ہوگیاتھا۔

ولی خان یونیورسٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر