پبی،آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا ای پی ٹی سی کا دورہ

  پبی،آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا ای پی ٹی سی کا دورہ

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر (EPTC) نوشہرہ کا دورہ۔ایلیٹ پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی اس موقع پر DIGمردان شیر اکبر خان،کرنل (ر)خالد جمیل،کرنل (R)ملک ثناء اللہ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار اور دیگر پولیس افسران بھی اْنکے ہمراہ تھے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ایلیٹ جوانوں کے زیر استعمال جدید اسلحہ کے مختلف سٹال کا معائنہ کیا۔کرنل (ر)ملک ثناء اللہ نے اسلحہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اسپشل کمبٹ یونٹ کے جوانوں نے مجرمان کے ساتھ پیش آنے والے حالات اور اْن سے پروفشنل طریقہ سے نمٹنے کا عملی نمونے پیش کئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ایلیٹ فورس کے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورس خیبر پختونخواہ پولیس میں اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔مختلف اوقات میں انہوں نے دہشت گردی کے بڑے واقعات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ہمشہ فرنٹ میں رہ کر ملک دْشمن عناصر کا مقابلہ کیا۔اْمید ہے مستقبل میں یہ اپنے پہچان اور ساکھ کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...