نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کاکاصاحب روڈ پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا جاں بحق افراد کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کاکاصاحب روڈ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پشاور دلازاک روڈ سے بتایا جاتا ہے نوشہرہ ریسکیو نے زخمیوں کو فوری طور پر نوشہرہ اسپتال پہنچا دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر