بنوں: آج سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے

      بنوں: آج سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے

  



بنوں (بیورورپورٹ)حکومتی وژن کے مطابق صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ معاشرے میں امن، محبت اور برداشت کو پروان چڑھایا جا سکے۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر عطا ء الرحمان نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس بنوں میں 12جنوری بروز اتوارکو ضلعی انتظامیہ بنوں کی طرف سے مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلے ہونگے۔ بنوں کے عوام کبڈی سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں اس لئے ایک زبر دست میچ بنوں اور لکی مروت ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ ثقافتی ڈانس (ایف سی خٹک ڈانس) کیلئے خصوصی طور پر شبقد ر سے پرفارمر آئینگے اور اپنے فن کا مظاہر ہ کرکے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرینگے۔ ساتھ ساتھ مسٹر خان اکیڈمی بنوں جمناسٹک کے کھلاڑی بھی اپنے دلفریب کارکردگی کا مظاہر ہ کرکے لوگوں سے داد وصول کرینگے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمان نے کہا کہ کھیل صدیوں سے چلے آرہے ہیں اور مختلف ادوار میں مختلف کھیل لوگوں کو پسند تھے اور اس کی وجہ لوگوں کو سستی تفریح اور خوشی ہے۔ انہوں نے بنوں ڈویژن اور آس پاس علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بنوں سپورٹس کمپلیکس آئیں اور ان تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوجائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر