پرائیویٹ گاڑیوں سے غیر معیاری سی این جی کٹس ہٹانے کے حوالے سے اجلاس

پرائیویٹ گاڑیوں سے غیر معیاری سی این جی کٹس ہٹانے کے حوالے سے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخواکے سیکرٹری داخلہ و قبائلی اُموراکرام اللہ خان کی زیر صدارت صوبے میں پرائیویٹ گاڑیوں سے غیر معیاری سی این جی کٹس ہٹانے کے حوالے سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس پشاور میں منعقد ہواجس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور کمشنرز ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ اور مردان ڈویژن نے شرکت کی۔ سیکرٹری نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نجی،تجارتی اورسکولوں کی گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی کٹس ہٹانے کی پہلے سے شروع کردہ مہم کو تیز کرکے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے لئے ضلعی سطح پر مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تا کہ غیر معیاری سی این جی کٹ پھٹنے سے پیش ہونے والا واقعات سے آئندہ نمٹا جا سکے۔سیکرٹری نے اجلاس کو بتایا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اوراس حوالے سے کسی سے بھی رعایت نہ برتی جائے۔اجلاس کے آخر میں سیکرٹری نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ صوبے کے تمام ضلعی افسران پراگرس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ داخلہ کو پیش کریں۔