ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں:اسد قیصر

ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں:اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ بعض سیاستدان سیاسی سکورنگ کیلئے مذہبی عقائدکوبنیادبناتے ہیں مگر وہ خاطر جمع رکھیں کہ حضورپاکؐ کے قبرمبارک کی خاک کے مقابلے میں دنیاوجہان کوخس کے برابرسمجھتے ہیں،سیاسی مخالفین کومذہبی کارڈاستعمال کرنے کی بجائے موجودہ حکومت اورماضی کی حکومتوں کاموازنہ کرکے پھربات کرلینی چاہئے،الحمداللہ ہم حقیقی عاشق رسول ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج عوام کوسختی کاسامناہے، آج کی مہنگائی،بیروزگاری سمیت دیگرمسائل کاپیش خیمہ ماضی کی غلط پالیسیاں تھیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ35سالوں کی پالیسیاں اب منفی اثرات مرتب کررہی ہیں مگرانشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بیروزگاری اورمہنگائی سمیت دیگربحرانوں کی دلدل سے کشتی پارکرائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوابی میں 69ملین روپے کی لاگت سے بلال مسجد سے وایاشگئی تک 4کلومیٹرسمال نہر، 24 ملین روپے کی لاگت سے1.4کلومیٹر درہ برج سے پنج پیرروڈ،18.803 ملین روپے کی لاگت سے نرئی لارسے زندئی پنج تک1.2 کلومیٹر روڈ،10.332ملین روپے کی لاگت سے مین روڈ جہانگیرہ سے درہ ویلج تک 1.5کلومیٹرروڈ،5.8ملین روپے کی لاگت سے ایک کلومیٹر پنج پیرمیرہ روڈ جبکہ 9.7ملین روپے کی لاگت سے ایک کلومیٹرمین پنج پیرروڈ،3ملین روپے کی لاگت سے جمال آبادجنازگاہ اور3ملین روپے کی لاگت سے جنید پنج پیرجنازگاہ کے افتتاح کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع ممبرقومی اسمبلی عاقب اللہ خان بھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ صوابی کے عوام کوپاکستان تحریک انصاف نے نمائندگی دی صوابی کے غیورعوام کوکبھی نہیں بھولیں گے، صوابی کے عوام کی فلاح وبہبود،علاقے کی ترقی اورآنے والی نسل کیلئے جن منصوبوں کاآغازکیاہے ان کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ 

مزید :

صفحہ اول -