دہشت گرد علاج معالجہ کیس سماعت 25 جنوری تک ملتوی

  دہشت گرد علاج معالجہ کیس سماعت 25 جنوری تک ملتوی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادہشتگردی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کو ڈاکٹر عاصم،مئیر کراچی وسیم اختر،انیس قائم خانی،روف صدیقی، سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے مدعی مقدمہ رینجرز ڈی ایس آر عنایت اللہ درانی کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی،ملزمان کے وکلا آئندہ سماعت مدعی مقدمہ کے بیان پر جرح جاری رکھیں گے،کیس میں مئیر کراچی وسیم اختر،انیس قائم خانی،روف صدیقی،قادر پٹیل،ڈاکٹر عاصم،عثمان معظم نامزد ہیں،کیس میں مرحوم رہنما ایم کیو ایم سلیم شہزاد بھی نامزد تھے

مزید : صفحہ آخر