بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، دعا زبیر

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، دعا زبیر

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء دعا زبیر نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر پیپلز پارٹی نے پورے ملک میں غیر مستحق لوگوں کو کارڈ دیئے، سندھ حکومت نے بڑے افسروں کی بیگمات سمیت پیپلز پارٹی کے ایسے لوگوں کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نوازا گیا جو ایکڑوں کے مالک ہیں، پیپلز پارٹی نے کرپشن کرنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، دعا زبیر کا کہنا تھا کہ جو غریبوں کے نام پر ملک کا پیسہ کھارہے ہیں وہ ملک کے دشمن ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کے نام پر شروع کیا جانے والا منصوبہ تھا جس سے کسی غریب کو تو فائدہ نہیں ہوا لیکن سندھ حکومت نے اپنے افسران کو بھرپور فائدہ دیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی امداد حاصل کرنے والے گریڈ 21کے افسر سمیت 2500سے زائد گزیٹڈ افسران یا انکی بیویاں شامل ہیں، گزشتہ دور حکومت کے وفاقی حکومت کے افسران سمیت پیپلزپارٹی کے لگائے ہوئے سندھ اور بلوچستان میں گریڈ 17اور گریڈ 19کے افسران تک شامل ہیں

مزید : صفحہ آخر


loading...