کراچی، 3 مغوی بچے بازیاب، 3 اغوا کار گرفتار
کراچی(صباح نیوز)کراچی پولیس نے مومن آباد کے علاقے سے اغوا کیے گئے 3 بچوں کو بازیاب کرا کر انہیں اغوا کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں وحید بلوچ، حفیظ اور اقبال شامل ہیں، ان بچوں کو گزشتہ دنوں مومن آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان بچوں کو بداخلاقی کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔
مغوی بچے