بڑھتی مہنگائی غریب کو خودکشی  پر مجبور کررہی ہے، مفتی محمد نعیم

  بڑھتی مہنگائی غریب کو خودکشی  پر مجبور کررہی ہے، مفتی محمد نعیم

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)بڑھتی مہنگائی غریب کو خودکشی پر مجبور کررہی ہے، مہنگائی کے عفریت کو نہ روکا گیا تو درمیانی طبقہ بھی سڑکوں پر آجائے گا، اقتدار اللہ تعالیٰ کی دین ہے حکمران غرباء کی آہ سے بچیں،زائد منافہ خوروں کو اپنی صفوں سے نکالنا تاجروں کی ذمہ داری ہے، کوئٹہ میں مسجد پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ غربت کے باعث خودکشیوں کا رحجان افسوسناک ہے،عوام سے ترقی اور خوشحالی کے نام پر ووٹ لینے والے حکمرانوں  کے منہ پر طمانچہ ہے،انہوں نے کہاکہ اخباری رپورٹ کے مطابق سندھ بالخصوص تھر میں لوگ غربت، بیروزگاری، بیماری اور علاج معالجہ سے محرومی کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں لیکن حکومت کے کوئی اقدامات دور دور تک دیکھائی نہیں دے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ گزشتہ پندرہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ کی حکمران جماعت ہے اور کراچی شہر پاکستان کا معاشی حب ہے یہاں کے عوام کا یہ حال ہوگیا کہ باپ اپنے بچوں کیلئے سردی کے کپڑے خریدنے سے قاصر خودکشی پر مجبورہوا نہ جانے ایسے کتنے واقعات اور بھی ہوں گے

مزید : صفحہ آخر


loading...