پشاور، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،مقدمہ درج

پشاور، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،مقدمہ درج

  



پشاور(سٹی رپورٹر)سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کی خصوصی ہدایت پر جاری انسداد منشیات مہم میں ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ مسافر گاڑی میں سوار مسافر درہ سے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کر رہا ہے۔اطلاع ملنے پر فوری طور پر EIB-7 کے انچارج طارق آفریدی اور ایڈیشنل انچارج عبدرالرشید اور دیگر نفری کو کاروائی کیلئے الرٹ کیا گیا۔ مذکورہ ٹیم نے ہائی وے نزد اولڈ ٹول پلازہ کوہاٹ روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سمگلر سے 1070 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملز کو گرفتار کرتے ہوئے اس پرتھانہ چھوٹا بلاٹنگ کوہاٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر