بارکی فلاح وبہبود، ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، عمران رشید سلہری

بارکی فلاح وبہبود، ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، عمران رشید سلہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں نے ضلع کچہری کی موجودہ جگہ پر توسیع، بار کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نو منتخب صدر عمران رشید سلہری نے کہا کہ ان کی جیت پوری بار کی جیت ہے۔ وہ ڈسٹرکٹ بار صدر محمد ناظم خان کی جانب سے جاری کچہری کو توسیع دلوانے کے منصوبے کو مکمل کرائیں گے تاکہ آئیندہ اس معاملے پر کوئی سیاست نہ کرسکے۔ وہ پہلے بھی بار عہدیدار رہے تو انہوں نے وکلاء کی انشورنس اور ہیلتھ پر کام کیا تھا جسے اب بہتر طریقے سے انجام دیں گے حکومت سے وکلاء کو پلاٹس دینے سے متعلق بات کی جائے گی اور ان کی تعمیرات کے لیے آسان قرض بھی مہیا کیا جائے گا۔بار کی فارمیسی میں طبی سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں گی جس میں وکلاء کے لیے ایمرجنسی کی سہولت، بار کے لیے ایمبولنس کو مختص، امراض دل کے مریضوں کے لیے فوری فرسٹ ایڈ کا انتظام کیا جائے گا جبکہ الٹراساؤنڈ و ایکسرے مشین بھی نصب کرائیں گے وہ خصوصی طور پر ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر کی بار کے لیے فراہمی پر اقدامات کریں گے اور وہ نوجوان وکلاء کے لیے چیمبرز بنوائیں گے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ نو منتخب جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر چوہان نے کہا ہے کہ وہ اپنے حامی وکلاء کے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے یہ سہرا ان کے سر سجا ہے وہ کچہری میں تعمیراتی کام جلد شروع کرانا ان کی اولین ترجیح ہے وہ بار کے ہمراہ حکومت پنجاب سے بات کرکے جدید طریقہ کار پر مشتمل کمپلیکس بنوائیں گے۔ جس میں کشادہ عدالتوں کا قیام ممکن ہوسکے گا سائلین کے لیے بہترین شیڈز مہیا کیے جائیں گے۔ وکلاء کے لیے پارکنگ سائیڈ بھی بنائی جائے گی جس سے چوک کچہری سے گزرنے والے شہریوں کو کشادہ سڑک میسر آئے گی اور پارکنگ کا مسئلہ بھی یقینی طور پر حل ہوجائیگا۔بار کے مسائل حل کرنا بھی پہلی ترجیحات میں شامل ہے مسائل سے نمٹا جائے اور نوجوان وکلاء کو پریکٹس میں جو دشواری ہے اسے بھی حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے کچہری میں تعمیراتی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔
عمران رشید

مزید :

صفحہ اول -