ٹڈی دل کے خاتمے کی کوشش، ہوائی جہاز گرکرتباہ

ٹڈی دل کے خاتمے کی کوشش، ہوائی جہاز گرکرتباہ
ٹڈی دل کے خاتمے کی کوشش، ہوائی جہاز گرکرتباہ

  



رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)صادق آباد میں فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کی کوشش کے دوران ہوائی جہاز گرکر تباہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آبادکے علاقہ باندھی میں ٹڈی دل سے بچاو کیلئے سپرے کرنے والا چھوٹا جہاز اچانک گرکر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس پر سوار دونوں پائلٹس دم توڑ گئے۔

ٹڈی دل کی وجہ سے سیکڑوں ایکڑ فصلیں متاثرہوئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد پریشان تھی، تاہم اس پریشانی سے بچنے کی کوشش میں دوقیمتی جانیں بھی ضائع ہوگئی ہیں۔

اسٹنٹ کمشنر کے مطابق طیارہ نواحی چک 215 میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فضائی اسپرے  کررہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث اچانک گرکر تباہ ہوگیا، طیارے میں پلانٹ پروٹیکشن کے دو افسرسوار تھے جو دوران حادثہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان


loading...