گجرات ،گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

گجرات ،گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
گجرات ،گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

  



گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات کےعلاقے کوٹلہ میں گھر میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ  سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں ،والد ،والدہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں،وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق گجرات میں تحصیل کوٹلہ کے گاؤں گوچھ کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ لگ گئی،افسوسناک حادثے کے دوران دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق گجرات کے نواحی علاقہ گوچھ میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی اوردم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں2بھائی،2 بہنیں والدہ اور والد شامل ہیں،واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چاروں بہن بھائیوں کی عمریں20 سے 22 سال کے درمیان ہیں جبکہ میتوں  کی شناخت امانت علی، کاشف، زوبیہ، مدیحہ، فیصل اور ظہیر کے ناموں سے ہوئی ہے، مقامی افراد نے دھواں پھیلنے پر گھرکا دروازہ توڑ کر دیکھا تو تمام افراد جاں بحق ہو چکے تھے مقامی افراد نے تمام لاشیں باہر نکالیں،المناک واقعہ پر پورے علاقے میں سوگ کی فضاقائم ہے۔لاشوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے افسوس ناک واقعہ کی مزید تحقیق شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث قیمت انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نےافسوسناک واقعہ کےبارے میں انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات


loading...