سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری اور سرد ہوائیں لیکن یہ موسم کب تک برقرار رہے گا؟ عرب دنیا سے خبرآگئی
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے صوبے تبوک میں برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا،شمالی علاقے علقان، الظر ،جبل اللوز اورساحلی شہر نیوم میں شدید برف باری کے باعث ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی ۔
برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے تبوک کا رخ کرلیا ہے، قریبی علاقوں سے نوجوان اور خاندان برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہاڑی علاقوں میں پہنچ گئے، جب کہ برفباری کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سیرو سیاحت کے لیے آنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ موسم کی شدت کے مطابق تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
#ثلوج_تبوك
— ¸ʚ̛ɞ̨ Rose (@Rose85271607) January 10, 2020
unforgettable moments ☃️❄️ pic.twitter.com/P6y2WXATRF
صوبے کے پہاڑی علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ پائپ لائنوں میں پانی جم جانے کی وجہ سے کئی پائپ پھٹ گئے ہیں ۔عودی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ برفباری کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی جائے اور شاہراہوں پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے سے پرہیز کیا جائے۔
متأكدين ذا بـ تبوك مُش تركيا؟؟. pic.twitter.com/4aFj0yHsYK
— الینمحمد????. (@1VKIF_) January 11, 2020
سعودی عرب کے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے بالائی علاقوں میں سرد ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ آئندہ ہفتے کے وسط تک جاری رہے گا۔
موروث حجازي ملعوب الدحة في استقبال الثلوج في منطقة تبوك . pic.twitter.com/FOtDrzlUA9
— آثار تهامة الحرمين (@abinbaddal1) January 11, 2020