تکمیل دین کے لئے نکاح ضروری ہےاور سب سے برکت والا نکاح وہ ہے جس میں کم خرچ ہو: قاری سید صداقت علی

تکمیل دین کے لئے نکاح ضروری ہےاور سب سے برکت والا نکاح وہ ہے جس میں کم خرچ ہو: ...
تکمیل دین کے لئے نکاح ضروری ہےاور سب سے برکت والا نکاح وہ ہے جس میں کم خرچ ہو: قاری سید صداقت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ ( محمد اکرم اسد ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ پرائڈ آف پرفارمنس، ستارہ امتیاز کے حامل قاری سید صداقت علی نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام جو دنیا میں سب سے پیارا مذہب ہے اور ایک مکمل ضابطئہ حیات ہے شادی بیاہ کی غیر ضروری رسومات کے خلاف ہے جبکہ تصرف سے پاک اور سادگی کے ساتھ انجام دینے کی تعلیم دیتا ہے۔ وہ جدہ میں کئی عشروں سے مقیم ممتاز اور ہردلعزیز شخصیت صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری انجینئرمحمد آصف کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب میں نمائندہ سے گفتگو کررہے تھے۔
انھوں نے احادیث کی روشنی میں نکاح کی اہمیت اور اسکی افادیت کے بارے میں کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ نکاح میری سنت ہے جو نہیں کرے گا وہ مجھ سے نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حدیث میں بڑی حقیقت یہ پوشیدہ ہے کہ تکمیل دین کے لئے نکاح ضروری ہےاور سب سے برکت والا نکاح وہ ہے جس میں کم خرچ ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو پاکستانی ملک سے باہر ہیں وہ حقیقی معنوں میں ملک کے سفیر ہیں۔ اس لئے ان میں سلیقہ مندی اوراخلاقی اقدار زیادہ ہونا چاہیے۔ صلح و امن اور سلامتی کی اجتماعی زندگی کی ضامن صرف اخلاقی اقدار ہیں۔ انہیں اپنے قول و فعل سے اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہئیے، انہوں مے کہا کہ آپ کدی بھی ملک جائیں یہ آپ پر فرض ہے کہ وہاں کے مقامی قوانیں کا احترام کریں، قرار سید صداقت نے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے ۔ ہمیں اپنے ملک اور آزادی کی نعنت کی قدر کرنی چاہیے۔ قاری سید صداقت علی کے ساتھ امریکا سے آئےہوئے پاکستان کے نامور نعت خواں اور شاعر نور محمد جرال بھی موجود تھے ۔ انھوں نے بھی پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

عرب دنیا -