ڈولفن پولیس نے ایمانداری کی مثائل قائم کردی

ڈولفن پولیس نے ایمانداری کی مثائل قائم کردی
ڈولفن پولیس نے ایمانداری کی مثائل قائم کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈولفن پولیس نے ایمانداری کی مثائل قائم کردی سڑک سے ملنے والی رقم مالک کے حوالےکردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں دوران گشت ڈولفن ٹیم 308 جوکہ معمول کے گشت پر مامور تھی ، کو اس دوران ایک گمشدہ پرس ملا جس کو چیک کیا گیا تو اس میں دس ہزار روپے کیش ،شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات موجود تھے۔ ڈولفن پولیس ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شناختی کارڈ پر درج پتہ پر پہنچی اور تصدیق کے بعد رقم کے اصل مالک کو اس کے حوالے کیا۔

دوسری جانب صدام حسین نے گمشدہ رقم اور اپنے ضروری کاغذات واپس ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈولفن اہلکار فرحان عزیز کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شالیمار کے علاقے میں ایک ثمرہ نامی 2 سالہ بچی اپنے گھر ہجویری پارک سے لاپتا ہوئی تھی جسے اسی ٹیم نے اپنی تمام صلاحیتیں بروئےکار لاتے ہوئے محض ایک گھنٹے میں ڈھوںڈ کر ورثا کے حوالے کردیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور