یقین ہے ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کاحصہ رہے گی ، شفقت محمود

یقین ہے ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کاحصہ رہے گی ، شفقت محمود
یقین ہے ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کاحصہ رہے گی ، شفقت محمود

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کاحصہ رہے گی ،ایم کیو ایم کے تحفظات مل بیٹھ کردورکرلیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالدمقبول صدیقی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، استعفے کاپتاچلاہے،ان کاکہناتھا کہ ہماری اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں، مجھے یقین ہے کہ ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کاحصہ رہے گی ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان تحفظات مل بیٹھ کردورکرلیے جائیں گے۔

شفقت محمود کامزیدکہناتھا کہ حکومت مضبوط ہے،اتحادی بھی ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے،جمہوریت میں ہرسیاسی جماعت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ نئے الیکشن سے متعلق خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی ،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان رابطے جاری ہیں، اتفاق رائے کے باعث اسمبلی کارروائی میں مزیدبہتری آئے گی ، شفقت محمود

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور