ایم کیو ایم نے ہمارے کہنے پر وزارت نہیں چھوڑی،سعید غنی

ایم کیو ایم نے ہمارے کہنے پر وزارت نہیں چھوڑی،سعید غنی
ایم کیو ایم نے ہمارے کہنے پر وزارت نہیں چھوڑی،سعید غنی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے خالدمقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمارے کہنے پر وزارت نہیں چھوڑی،فیصلہ ایم کیو ایم نے کرنا ہے وہ صوبائی حکومت کاحصہ بننی چاہتی ہے یا نہیں ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی کے وزارت سے الگ ہونے کے اعلان پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت وعدوں کے باوجود ان کوپورا نہیں کررہی ہے،ان کاکہناتھا کہ ایم کیو ایم نے ہمارے کہنے پر وزارت نہیں چھوڑی،فیصلہ ایم کیو ایم نے کرنا ہے وہ صوبائی حکومت کاحصہ بننی چاہتی ہے یا نہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...