شراب برآمدگی کیس میں پھنسی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی اے این ایف یونیفارم میں تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

شراب برآمدگی کیس میں پھنسی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی اے این ایف یونیفارم میں ...
شراب برآمدگی کیس میں پھنسی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی اے این ایف یونیفارم میں تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شراب برآمدگی کیس میں پھنسی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی اینٹی نارکو ٹکس فورس کے لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 90ءکی دہائی میں ڈرامہ نگری میں قدم رکھنے والی عتیقہ اوڈھو آج بھی ڈرامہ سیریل ستارہ ور مہرالنساءکی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی فنی کیریئر میں دشت، نجات اور انگار وادی جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا اور 2011ءمیں نشر ہونے والا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ میں عتیقہ اوڈھو کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

عتیقہ اوڈھو کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے اپنی یہ تصویر انسٹا گرام پر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے وردی زیب تن کرنے کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’کہے دل جدھر‘ میری نئی آنے والی فلم ہے، ا±مید ہے مداحوں کو میرا یہ کردار ضرور پسند آئے گا۔

واضح رہے کہ 2011ءمیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر عتیقہ اوڈھو کے سامان سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئی تھیں، جس پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا، عدالت عظمٰی ہی کے حکم پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جون 2011ءمیں مقدمہ درج کیا تھا تاہم جب سے آج تک یہ کیس زیر التواءہے۔

مزید : تفریح