ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ نہیں ہونے دیں گے:فیصل واوڈا کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ نہیں ہونے دیں گے:فیصل واوڈا کا خالد مقبول صدیقی ...
ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ نہیں ہونے دیں گے:فیصل واوڈا کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرفیصل واوڈاکاایم کیوایم کےرہنماخالدمقبول صدیقی سےٹیلی فونک رابطہ، وقت آگیاہے کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کراچی کے منصوبوں پر عمل در آمد کروائیں،ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت سے الگ نہیں ہونے دیں گے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایم کیویم کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مطالبات جائز ہیں، کراچی سمیت ملکی مسائل کے حل کیلئے تعاون جاری رہیگا، فروغ نسیم کو باہمی مشاورت سے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے،اتحادیوں کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ  حکومت اور ایم کیو ایم کا باہمی تعاون جاری رہے گا، ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم عمران خان کی سوچ کی عکاسی کے عین مطابق سیاسی جماعت ہے۔
اس موقع پرفیصل واوڈانےخالدمقبول صدیقی سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور کہاکہ وزیراعظم ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادیوں کو بھائی سمجھتے ہیں،وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کراچی کے منصوبوں پر عمل در آمد کروائیں۔فیصل واڈا نے بتایا کہ خالد مقبول صدیقی نے میری بات بہت احسن طریقے سے سنی ،ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت سے الگ نہیں ہونے دیں گے

مزید :

قومی -