سفاک مالکن نے تشدد کرکے 23 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کردیا

سفاک مالکن نے تشدد کرکے 23 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کردیا
سفاک مالکن نے تشدد کرکے 23 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کردیا

  



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاندلیانوالہ میں سفاک مالکن نے تشدد کرکے 23 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کردیا۔

23 سالہ مسرت بی بی ایک گھر میں ملازمہ تھی جہاں اس کا کام کے معاملے پر مالکن سے جھگڑا ہوا، مالکن نے طیش میں آکر ڈنڈا اٹھالیا اور ملازمہ پر حملہ کردیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے مقتول ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مسرت بی بی کے بھائی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کی بہن شمیر والا میں ایک گھر میں ملازمہ تھی جہاں اس کا مالکن سے جھگڑا ہوا۔ مالکن اور مالک نے مل کر مسرت بی بی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ، شدید زخمی 23 سالہ لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...