خرید وفروخت کے سوداگر کراچی آ رہے ہیں،دیکھنا یہ ہے کہ ۔۔۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ جہانگیر ترین بھی پریشان ہو جائیں گے

خرید وفروخت کے سوداگر کراچی آ رہے ہیں،دیکھنا یہ ہے کہ ۔۔۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ...
خرید وفروخت کے سوداگر کراچی آ رہے ہیں،دیکھنا یہ ہے کہ ۔۔۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ جہانگیر ترین بھی پریشان ہو جائیں گے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہخرید وفروخت کے سوداگر کراچی آ رہے ہیں،دیکھنا یہ ہے کہ

 ایم کیو ایم اپنے فیصلے پر کتنی ثابت قدم ہوتی ہے؟

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹروں کی خدمت کرے ،سن رہے ہیں خرید وفروخت کے سوداگر کراچی آ رہے ہیں،ابدیکھنا یہ ہے کہ ایم کیو ایم اپنے فیصلے پر کتنی ثابت قدم ہوتی ہے؟ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم قیادت پر منحصر ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے جھانسے میں آتی ہے یا نہیں ؟عمران کا ہر وعدہ برف پر تحریر ہوتا ہے،عمران خان نے اپنے اتحادیوں سے کیے ہوئے وعدے بھول گئے ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کےسینئر رہنما اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت بنانے میں آپ کی مدد کریں گے، ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی،میرے لیے مشکل ہوتا جا رہا تھا کہ میں حکومت میں بیٹھا رہوں، میرا وزارت میں بیٹھنا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے لہذا اب وفاقی کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے کیونکہ میرے وزارت میں بیٹھنے سے کراچی کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور گورنر عمران اسماعیل کو ایم کیو ایم کی قیادت سے ملکر ان کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے

مزید : قومی


loading...