حکومتی ٹیم اتحادی جماعت کی ناراضگی کو دور کرنے میں۔۔۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حیران کن دعویٰ کر دیا 

حکومتی ٹیم اتحادی جماعت کی ناراضگی کو دور کرنے میں۔۔۔سپیکر قومی اسمبلی اسد ...
حکومتی ٹیم اتحادی جماعت کی ناراضگی کو دور کرنے میں۔۔۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حیران کن دعویٰ کر دیا 

  



صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت سے ناراض ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کرنے کا اعلان کر دیا اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حکومتی ٹیم اتحادی جماعت کی ناراضگی کو دور کرنے میں کامیاب ہو جائے گی، خالد مقبول صدیقی بہترین انسان ہیں میں خود ان سے رابطہ کروں گا۔

صوابی میں سپورٹس گالا کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت سے الگ نہیں ہوئی، ناراضگی ہوتی رہتی ہے میں خود رابطہ کروں گا، وہ حکومت کی اتحادی رہے گی ،وزیراعظم نے کمیٹی بھی بنا دی ہے جو ان سے ملے گی،حکومتی کمیٹی  ایم کیو ایم کی ناراضگی کو دور کرنے میں کامیاب ہو جائے گی، وزیراعظم سے میرا بھی رابطہ ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کےسینئر رہنما اور وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت بنانے میں آپ کی مدد کریں گے،ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی،میرے لیے مشکل ہوتا جا رہا تھا کہ میں حکومت میں بیٹھا رہوں، میرا وزارت میں بیٹھنا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے لہذا اب وفاقی کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے کیونکہ میرے وزارت میں بیٹھنے سے کراچی کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور گورنر عمران اسماعیل کو ایم کیو ایم کی قیادت سے ملکر ان کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔حکومتی کمیٹی جلد ہی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے مذاکرات کرے گی۔

مزید : قومی