”ایم کیو ایم کے بعد دوسری حکومتی اتحادی جماعت بی این پی بھی حکومت سے ناراض ہے “صوبائی وزیر کا دعویٰ

”ایم کیو ایم کے بعد دوسری حکومتی اتحادی جماعت بی این پی بھی حکومت سے ناراض ہے ...
”ایم کیو ایم کے بعد دوسری حکومتی اتحادی جماعت بی این پی بھی حکومت سے ناراض ہے “صوبائی وزیر کا دعویٰ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اتحادیوں سے کہاہے کہ عوام کی حکومت سے جان چھڑائیں ، حکومتی اتحاد ی ایم کیوایم اور بی این پی ناراض ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کہاہے کہ حکومت کومزید وقت دیا تو ایک وقت کی روٹی مشکل ہوجائیگی،ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے ، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے معیشت کونقصان پہنچ رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد ی ایم کیوایم اور بی این پی ناراض ہیں ، اتحادی بھی حکومت کونالائق اور نا اہل کہہ رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے اتحادیوں سے کہاہے کہ عوام کی حکومت سے جان چھڑائیں ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تاریخی قرضے لئے ہیں، حکومت پانچ سال رہ گئی تو زندہ رہنے کاحق چھین لے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہاکہ اصل سکون مرنے کے بعدملے گا، عمران خان نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے کوئی سکون سے نہیں رہ سکتا ۔

مزید : قومی


loading...