اپوزیشن تو خود بکھر رہی ہے اور اُن میں ہر دوسرا شخص۔۔۔فواد چوہدری نےلندن میں موجود شہباز شریف کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اپوزیشن تو خود بکھر رہی ہے اور اُن میں ہر دوسرا شخص۔۔۔فواد چوہدری نےلندن میں ...
اپوزیشن تو خود بکھر رہی ہے اور اُن میں ہر دوسرا شخص۔۔۔فواد چوہدری نےلندن میں موجود شہباز شریف کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے مفاد ہوتے ہیں تو یہ ایسی کوئی انہونی بات نہیں ہے، اتحادی جماعتوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، ان میں مسائل پر بات ہوتی رہتی ہے سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے مفاد ہوتے ہیں تو یہ ایسی کوئی انہونی بات نہیں ہے، اپوزیشن خود بکھر رہی ہے ہر دوسرا شخص اُن میں وزیراعظم کا امیدوار ہے، ہم سن رہے کہ خواجہ آصف بھی شہباز شریف کی جگہ لینے کے لئے پر تول رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کے اعلان پر  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے میں ان کے اقدام کو سمجھتا ہوں اور ہمیں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ان کی جو بعض باتیں ہیں ان میں یقینا دم بھی ہوگا،اس میں مسائل بھی ہوں گے،ہمارا ایم کیو ایم کے ساتھ جو اتحاد چل رہا ہے ہم ایک جماعت نہیں ہیں، اتحادی جماعتوں نے اپنے ٹکٹ اور منشور کے مطابق الیکشن لڑا ہے، ان کے اپنے ووٹرز کے الگ وعدے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم اگر حکومت میں شامل ہوگئے تو ایک جماعت نہیں ہوگئے لہذا ایم کیو ایم کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی معاملے پر اختلاف کرنا چاہیں یا الگ رائے رکھ سکتے ہیں،حکومتی ٹیم ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گی تو چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،اس وقت ملک میں وزیراعظم عمران خان کا کوئی متبادل موجود نہیں ہے۔بلاول بھٹو کی جانب سے ایم کیو ایم کو وزاتوں کی پیشکش کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی پیشکش غیر سنجیدہ تھی اور ایم کیو ایم بھی یہ سمجھتی ہے، اپوزیشن خود بکھر رہی ہے ہر دوسرا شخص اُن میں وزیراعظم کا امیدوار ہے، ہم سن رہے کہ خواجہ آصف بھی شہباز شریف کی جگہ لینے کے لئے پر تول رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...