’میری بیگم کو نوکری چاہیے‘ شاہی خاندان چھوڑنے والے شہزادے ہیری کی انتہائی طاقتور شخص سے بیگم کے لیے نوکری مانگتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

’میری بیگم کو نوکری چاہیے‘ شاہی خاندان چھوڑنے والے شہزادے ہیری کی انتہائی ...
’میری بیگم کو نوکری چاہیے‘ شاہی خاندان چھوڑنے والے شہزادے ہیری کی انتہائی طاقتور شخص سے بیگم کے لیے نوکری مانگتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی بیوی کے لیے شاہی خاندان چھوڑنے والے شہزادہ ہیری کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ویڈیو جولائی 2019ءکی ہے جب لیون کنگ پریمیئر کے دوران شہزادہ ہیری ڈزنی کے سربراہ بوب آئیگر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو وائس اوور آرٹسٹ کی نوکری دے دیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میگھن مارکل ایک طرف کسی خاتون کے ساتھ محو گفتگو ہوتی ہے اور ان کے قریب ہی کھڑے شہزادہ ہیری اور بوب آئیگر گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بوب کو بتاتا ہے کہ وہ وائس اوور کرنے میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔ اس پر بوب خوش گوار حیرت کا اظہار کرتا ہے اور ہیری مزید انہیں راغب کرتے ہیں کہ وہ میگھن مارکل کو ایک چانس دیں جس پر بوب کہتا ہے کہ ”یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے۔ ہم میگھن کو ضرور آزمائیں گے۔“رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو شہزادہ ہیری کے کسی مداح نے اپنے فون سے بنائی جو اب منظرعام پر آئی ہے۔

مزید : برطانیہ