20 ارب کی لاٹری جیتنے والے نے اس کے بعد کیا کام شروع کردیا؟ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے

20 ارب کی لاٹری جیتنے والے نے اس کے بعد کیا کام شروع کردیا؟ جان کر حیرت کی ...
20 ارب کی لاٹری جیتنے والے نے اس کے بعد کیا کام شروع کردیا؟ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں راج مستری کا کام کرنے والے ایک شخص کی ساڑھے 10کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 21ارب 20کروڑ روپے) کی لاٹری نکل آئی لیکن اب بھی وہ ایسا کام کر رہا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر سیلسے کے رہائشی اس 42سالہ شخص کا نام سٹیو تھامسن ہے جو ارب پتی بن جانے کے باوجود اپنا راج مستری کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انٹرنیٹ پر اس کی گزشتہ دنوں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ ایک گھر کا دروازہ لگا رہا ہوتا ہے۔

یہ کام کرتے ہوئے اس نے وہی عام سے مستریوں والے کپڑے پہن رکھے ہوتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ اس نے ایک وین خریدی ہے اور وہ بھی سیکنڈ ہینڈ، تاکہ 10ہزار پاﺅنڈ کی بچت کر سکے۔ گویا ساڑھے 10کروڑ پاﺅنڈز کی لاٹری جیتنے کے باوجودتین بچوں کا باپ تھامسن وہی نارمل زندگی گزار رہا ہے جو کہ ہر ایک کے لیے حیرت کا باعث ہے۔ اس معاملے پر خود تھامسن کا کہنا ہے کہ ”میں ایک نارمل انسان ہوں۔ اب میں امیر ہو گیا ہوں مگر میں خود کو بدلنا نہیں چاہتا۔ یہ جو کام میں اب تک کر رہا ہوں، ان کا وعدہ میں نے ان دنوں کیا تھا جب میں غریب تھا۔ میں وعدے کا پکا ہوں چنانچہ اب امیر ہونے کے بعد بھی ان لوگوں کے کام مکمل کر رہا ہوں جن سے میں نے وعدہ کر رکھا تھا۔ تاہم پرانے آرڈر مکمل ہونے کے بعد بھی میں خود کو تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...