خالد مقبول صدیقی کابینہ کے انتہائی اہم رکن ہیں، مجھے یقین ہے کہ اگر۔۔۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تحریک انصاف کو خوشخبری سنا دی

خالد مقبول صدیقی کابینہ کے انتہائی اہم رکن ہیں، مجھے یقین ہے کہ اگر۔۔۔وفاقی ...
خالد مقبول صدیقی کابینہ کے انتہائی اہم رکن ہیں، مجھے یقین ہے کہ اگر۔۔۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تحریک انصاف کو خوشخبری سنا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہخالد مقبول صدیقی کابینہ کے انتہائی اہم رکن ہیں، مجھے یقین ہے کہ اگر ایم کیو ایم کے کوئی تحفظات ہیں یا کسی چیز پر ناراضی ہے تو وہ دور کرلی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود نے کہا کہ میں نے خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس تو نہیں دیکھی لیکن وہ ہمارے اتحادی اور ہمارے ساتھی ہیں،خالد مقبول صدیقی کابینہ کے انتہائی اہم رکن ہیں، مجھے یقین ہے کہ اگر کوئی تحفظات ہیں یا کسی چیز پر ناراضی ہے تو وہ دور کرلی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اُنہوں نےاپنی پریس کانفرنس میں اِس اعلان سےمتعلق کیا وجہ بتائی ہے لیکن جو بھی وجہ ہے ہم اُن کے ساتھ مل کر بیٹھ کر بات کریں گے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے خالد مقبول صدیقی نے بات کی ہے،مجھے یقین ہے کہ ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کا حصہ رہے گی۔اتحادیوں کی ناراضی سے متعلق سوال پر شفقت محمود نے کہا کہ جب بھی کوئی ایسی حکومت بنتی ہے جس میں بہت ساری جماعتیں ہوں جماعتوں کا اپنی ایک سوچ ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے،اس لیے تحفظات بھی ہوتے ہیں اُن میں بہتری کی گنجائش بھی ہوتی ہے۔وفاقی وزیر تعلیم  نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھی رہیں گے جو تحفظات ہیں وہ مل بیٹھ کر دور کرلیے جائیں گے، حکومت قائم اور مضبوط ہے۔

مزید : قومی