حاملہ بھینس قصائی کے سامنے آنسوﺅں سے رونے لگی، انتہائی دردناک ویڈیو سامنے آگئی

حاملہ بھینس قصائی کے سامنے آنسوﺅں سے رونے لگی، انتہائی دردناک ویڈیو سامنے ...
حاملہ بھینس قصائی کے سامنے آنسوﺅں سے رونے لگی، انتہائی دردناک ویڈیو سامنے آگئی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) قصاب کے ہاتھ فروخت کی جانے والی ایک بھینس کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے کہ ہر دیکھنے والے کا دل پسیج گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ ویڈیو چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ’شن تو‘ میں بنائی گئی، جہاں قصاب اس بھینس کو ذبح کرنے کے لیے لیجانے کی کوشش کرتا ہے لیکن بھینس  گھٹنے ٹیک دیتی ہے اور سر جھکا لیتی ہے۔ اس کی آنکھوں سے مبینہ طور پر آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔گویا بھینس قصائی سے التجا کر رہی ہو کہ اسے ذبح ہونے کے لیے نہ لیجایا جائے اور چھوڑ دیا جائے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ بھینس حاملہ بھی ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر شخص کو اس بھینس کی حالت پر رحم آ گیا۔ ایک شخص آگے بڑھا اور اس نے سوشل میڈیا پر اس بھینس کی رہائی کے لیے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا۔ چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں لوگوں نے چندہ دے دیا اور 2700پاﺅنڈ(تقریباً5لاکھ 45ہزار روپے)جمع ہو گئے جس سے اس بھینس کو خرید کر ایک مقامی بدھ مت ٹیمپل میں چھوڑ دیا گیا۔ اب یہ بھینس اس مندر کی ملکیت ہے۔ لوگوں نے بھینس پر خرچ کرنے کے لیے مندر کو بھی کچھ رقم عطیہ کی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...