چین سے پیکٹ کی آمد، کسٹم اہلکاروں نے کھول کر دیکھا تو شرم سے رنگ لال ہوگیا، منگوانے والے طالب علم کو فوری گرفتار کرلیا

چین سے پیکٹ کی آمد، کسٹم اہلکاروں نے کھول کر دیکھا تو شرم سے رنگ لال ہوگیا، ...
چین سے پیکٹ کی آمد، کسٹم اہلکاروں نے کھول کر دیکھا تو شرم سے رنگ لال ہوگیا، منگوانے والے طالب علم کو فوری گرفتار کرلیا

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں زیرتعلیم سنگاپور کے ایک طالب علم نے چین سے ایسی شرمناک چیز منگوا لی کہ پولیس نے اسے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔

میل آن لائن کے مطابق یہ 26سالہ طالب علم آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں مقیم تھا جس نے چین سے ایک ’جنسی گڑیا‘ آرڈر کر دی جس کی شکل کم عمر بچی سے ملتی جلتی تھی۔ یہ اس کا آرڈر کیا گیا پارسل ایئر کارگو ڈپو پہنچا تو وہاں آسٹریلوی بارڈر فورس نے اسے ضبط کر لیا اور اس پر درج پتے پر جا کر اس طالب علم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ممنوعہ چیز درآمد کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، اسے 17جنوری کوپرتھ مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ آسٹریلوی بارڈر فورس کے کمانڈر نکولس واکر کا کہنا تھا کہ ”بچوں کی شکل کی جنسی گڑیائیں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جدید شکل ہیں۔ جو شخص ایسی جنسی گڑیا درآمد کرتا ہے اس کی ذہنیت اور جنسی رجحان کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ ہم بارڈر پر ایسی چیزوں کا ملک میں داخلہ روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس