ارب پتی آدمی نے سوشل میڈیا پر اپنے 1000 فالوورز کو 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا، کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

ارب پتی آدمی نے سوشل میڈیا پر اپنے 1000 فالوورز کو 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا ...
ارب پتی آدمی نے سوشل میڈیا پر اپنے 1000 فالوورز کو 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا، کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے ایک کاروباری شخص کے ٹوئٹر فالوورز کی لاٹری نکل آئی۔ اس نے اپنے فالوورز کو بھاری رقوم دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 44سالہ کاروباری شخص کا نام یوساکو ماایزاوا ہے جو ایک سماجی تجربہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا رقم ملنے پر اس کے ٹوئٹر فالوور کا خوشی کا معیار بلند ہوتا ہے یا نہیں۔ اس تجربے کے لیے وہ اپنے 1ہزار فالوورز کو فی کس 10لاکھ ین (تقریباً15لاکھ روپے) دے گا۔
رپورٹ کے مطابق یوساکو نے یہ اعلان اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ کی صورت میں کیا ہے۔ وہ ان ایک ہزار فالوورز کا انتخاب اپنے ان فالوورز میں سے کرے گا جو اس کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کریں گے۔ اب تک 40لاکھ سے زائد لوگ اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔ یوساکو کا کہنا ہے کہ ”یہ ایک بہت سنجیدہ سماجی تجربہ ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس تجربے میں تعلیم اور معیشت کے ماہرین بھی دلچسپی ظاہر کریں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -