’کشمیر پر ہماری بات مان جاﺅ، سب مقدمے ختم‘ مودی کی ذاکر نائیک کو خفیہ پیشکش

’کشمیر پر ہماری بات مان جاﺅ، سب مقدمے ختم‘ مودی کی ذاکر نائیک کو خفیہ پیشکش
’کشمیر پر ہماری بات مان جاﺅ، سب مقدمے ختم‘ مودی کی ذاکر نائیک کو خفیہ پیشکش

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے معروف بھارتی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کی حمایت کرنے پر کیا پیشکش کی تھی؟ ذاکر نائیک نے پوری دنیا کے سامنے وزیراعظم مودی کی چال بے نقاب کر دی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی طرف سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ ”وزیراعظم نریندر مودی نے اپنا ایک نمائندہ میرے پاس بھیجا۔ اس نمائندے نے وزیراعظم مودی کا یہ پیغام دیا کہ اگر میں آرٹیکل 370ختم کیے جانے کی حمایت کر دوں تو میرے خلاف قائم تمام مقدمات ختم کر دیئے جائیں گے اور میری منجمد کی گئی جائیدادیں بحال کر دی جائیں گی۔“

ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کہتے ہیں کہ ”میں وزیراعظم مودی کے نمائندے کو جواب دیا کہ آرٹیکل 370ختم کرنا میرے نزدیک غیرآئینی اقدام ہے۔ اس اقدام سے کشمیریوں کے حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔ میں کسی غیرمنصفانہ اقدام کی حمایت کیسے کر سکتا ہوں۔ میں کشمیری لوگوں کے ساتھ بے وفائی نہیں کروں گا۔“ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ ”جب انہیں احساس ہوا کہ میں کسی غیرمنصفانہ اقدام کی کبھی حمایت نہیں کروں گا تو انہوں نے ایک اور پیشکش کر دی۔ نمائندے نے کہا کہ آپ این آئی ، بی ڈی ، پولیس یا بھارت کی کسی بھی ایجنسی کے خلاف بولیں لیکن آپ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور نریندر مودی کے خلاف بات نہ کریں۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...