دھو دھو کر چھوٹے ہوجانے والے کپڑوں کے سائز میں اضافے کا آسان طریقہ جانئے اور ہزاروں روپے بچائیں

دھو دھو کر چھوٹے ہوجانے والے کپڑوں کے سائز میں اضافے کا آسان طریقہ جانئے اور ...
دھو دھو کر چھوٹے ہوجانے والے کپڑوں کے سائز میں اضافے کا آسان طریقہ جانئے اور ہزاروں روپے بچائیں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بار بار دھلنے کے بعد بسااوقات کپڑے سکڑ جاتے ہیں اور ان کا سائز چھوٹا ہو جاتا ہے۔ دی مرر نے اپنی ایک رپورٹ میں ان سکڑ جانے والے کپڑوں کو واپس اصل شکل میں لانے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتایا ہے جس پر عمل کرکے آپ ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں۔ اس طریقے میں جانسنز بے بی شیمپو استعمال ہوتا ہے۔ ایک بالٹی یا ٹب میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں بوتل کا ایک ڈھکن بھر کر شیمپو ڈال دیں۔

شیمپوں کو پانی میں حل کرنے کے بعد اس میں سکڑ جانے والے کپڑے ڈال کر اچھی طرح بھگو دیں اور انہیں اسی پانی میں 30منٹ تک رہنے دیں۔ تیس منٹ بعد کپڑوں کو پانی میں رکھتے ہوئے ہی آہستگی سے کھینچ کر کھولنے اور ان کاسائز بڑھانے کی کوشش کریں۔ پورے کپڑے کو سٹریچ کرنے کے بعد پانی سے نکال کر نچوڑ لیں لیکن صاف پانی سے مت کھنگالیں، بلکہ اسی طرح ایک تولیے کے اوپر پھیلا دیں اور تولیے کو رول کر دیں۔ جب تولیہ کپڑوں کی نمی جذب کر لے تو انہیں تولیے سے نکال لیں اور جب خشک ہو جائیں تو انہیں دوبارہ سٹریچ کریں اور تب تک کرتے رہیں جب تک ان کا اصل سائز واپس نہیں آ جاتا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...