گائے کے دل کے ذریعے 5 سالہ بچے کی زندگی بچا لی گئی

گائے کے دل کے ذریعے 5 سالہ بچے کی زندگی بچا لی گئی
گائے کے دل کے ذریعے 5 سالہ بچے کی زندگی بچا لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک گائے کے دل کے ذریعے 5سالہ بچے کی زندگی بچا لی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ننھا بریڈلے ہیریسن دل کے عارضے کے ساتھ پیدا ہواتھا۔ اس کے دل کاایک والوو بند تھا اور دل میں دیگر کئی نقائص تھے۔ اس کی پیدائش کے چند ہفتے بعد ہی ڈاکٹروں نے اس کا ایک بڑا آپریشن کیا تاہم والوو نہیں بدلا جا سکا تھا۔ اب ایک بار پھر پانچ سال کی عمر میں اس معصوم کا دوبارہ سینہ چاک کیا گیا اور اس کے دل میں گائے کے دل کا والوو ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بریڈلے کا یہ آپریشن 9گھنٹے تک جاری رہا۔ اس عرصے میں 6گھنٹے تک بریڈلے کا دل بند رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بریڈلے اس سنگین نوعیت کا آپریشن کرانے والا تاریخ کا کم عمر ترین مریض ہے۔ آج سے پہلے کبھی کسی اتنے کم عمر مریض کے دل کا اتنا بڑا آپریشن نہیں کیا گیا۔ بریڈلے کی 24سالہ والدہ امبر گرفتھس کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے یہ سنا کہ اتنی سی عمر میں میرے بچے کے دل کا اتنا بڑا آپریشن ہو گا تو میرا کلیجہ منہ کو آ گیااور میں خود کو موت کے منہ میں جاتے محسوس کرنے لگی۔ اب وہ صحت مند ہو چکا ہے اور اس کی مسکراہٹ نے مجھے بھی زندگی لوٹا دی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -