ملک کو اس وقت کس چیز کی ضرورت ہے ؟ قمر زمان کائرہ نے بتادیا

ملک کو اس وقت کس چیز کی ضرورت ہے ؟ قمر زمان کائرہ نے بتادیا
ملک کو اس وقت کس چیز کی ضرورت ہے ؟ قمر زمان کائرہ نے بتادیا

  



منڈی بہاﺅ الدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ چند بیانات دینے سے خارجہ پالیسی نہیں چلتی ،ملک کو فعال خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے ۔

منڈی بہاﺅ الدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چند بیانات دینے سے خارجہ پالیسی نہیں چلتی ،ملک کو فعال خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کا مقدمہ جس طر ح لڑا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سہاروں پر کھڑی ہوئی تحریک انصاف کی حکومت بنیادی طور پر ناکام ہوچکی ہے ، اس وقت حکومت کے اتحادی اور عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔

مزید : قومی


loading...