باطل قوتیں امت مسلمہ میں نفرت کا بیچ بوکر کامیابی کے جھنڈے گاڑنا چاہتی ہیں: عبدالغفارروپڑی

باطل قوتیں امت مسلمہ میں نفرت کا بیچ بوکر کامیابی کے جھنڈے گاڑنا چاہتی ہیں: ...
باطل قوتیں امت مسلمہ میں نفرت کا بیچ بوکر کامیابی کے جھنڈے گاڑنا چاہتی ہیں: عبدالغفارروپڑی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک خاص طور پر پاکستان اہل کفر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے، باطل قوتیں امت مسلمہ میں نفرت کا بیچ بوکر کامیابی کے جھنڈے گاڑنا چاہتی ہیں،حکوت پاکستان کا خطے میں کسی تنازع کا حصہ نہ بننے اور امن کا شراکت دار بننے کا اعلان ملکی بقاء وسلامتی کا تقاضا ہے اور عالمی امن کے مفاد کی بھی ضرورت ہے،ماضی میں امریکی اتحاد کی وجہ سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے،پاکستان کو امن کیلئے اپنا کردار اداکرنا چاہئے،افغانستان اورمقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کےبعدہمیں اپنےقرب وجوار میں کسی اورجنگ کےشعلےدیکھنانہیں چاہئے،فلسطین،کشمیر،عراق،لیبیا اورافغانستان میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےجامع القدس چوک دالگراں میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حافظ عبدالوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصری حافظ عبدالوحیدشاہد روپڑی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک بار پھر کچھ قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کررہی ہیں جس کو پہلے بھی علماء نے ناکام بنایا ہے اورآئندہ بھی پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کی ہر سازش کو دیگر ملکی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ ملکر ناکام بنایا جائے گا، دینی قوتیں ہمیشہ پر امن رہی ہیں اور آئندہ بھی وطن عزیز کو اپنے اتحاد  کے ذریعے سے انشاء اللہ پر امن رکھیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...