ایران ،امریکہ کشیدگی،ملی یکجہتی کونسل نے اہم اجلاس طلب کر لیا

ایران ،امریکہ کشیدگی،ملی یکجہتی کونسل نے اہم اجلاس طلب کر لیا
ایران ،امریکہ کشیدگی،ملی یکجہتی کونسل نے اہم اجلاس طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی 35 جماعتوں کا سربراہی اجلاس 13 جنوری کو منصورہ میں ہوگا،اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر کریں گے،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس میں ملک بھر کی مذہبی جماعتوں کے سربراہان، نمائندے اور مختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنر ل لیاقت بلوچ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کا یہ اجلاس مشرقی وسطیٰ کی صورتحال او رایران امریکہ کشیدگی کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہوگا ۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا اور میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔