وزیر ریونیو حماد اظہر نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنادی

 وزیر ریونیو حماد اظہر نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنادی
 وزیر ریونیو حماد اظہر نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنادی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الحمرا ہال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ بجلی و گیس کے نرخوں کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، مہنگی بجلی خرید کر سستی بیچ رہے ہیں جس سے بوجھ بڑھ رہا ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی و گیس صارفین پر قیمتوں کا بوجھ کم ہو۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر مکمل طور پر عمل کر رہے ہیں جبکہ این ایف سی ایوارڈ میں بہتری لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے وفاق کے پاس ایک پیسہ روکنے کا اختیار نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور