”ایم کیو ایم کے دفاتر ضرورت کھولے جائیں گے مگر ۔۔۔“گورنر سندھ نے متحدہ کو پیغام پہنچادیا

”ایم کیو ایم کے دفاتر ضرورت کھولے جائیں گے مگر ۔۔۔“گورنر سندھ نے متحدہ کو ...
”ایم کیو ایم کے دفاتر ضرورت کھولے جائیں گے مگر ۔۔۔“گورنر سندھ نے متحدہ کو پیغام پہنچادیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف  کے رہنما اور گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل نے کہاہے کہ کئی جگہ پر ایم کیو ایم کے دفاتر کھولے جاسکتے ہیں اور کئی جگہ پر نہیں کھولے جاسکتے ، جہاں جہاں ان کو مشکلات پیش آرہی ہیں اورجائز ڈیمانڈ ہے ،وہاں دفاترضرور کھولے جائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ میئر وسیم اخترکے ساتھ ہمارے بہت اچھے مراسم ہیں اور ہم ان سے اچھے مراسم رکھناچاہتے ہیں، وزیر اعظم نے ایک ارب کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ایم کیوایم کے جو تحفظات ہیں کہ وہ جب کام کی رفتار سست دیکھتے ہیں تو اپنے کارکنوں کوجواب نہیں دے پاتے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کراچی کے معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہیں، وزیر اعظم نے ملک کے کسی شہرکو ایسے سکیم نہیں دی جیسی کراچی کیلئے دی ہے ۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کا مطالبہ اپنی جگہ لیکن حکومت کی اپنی بھی نیت ہے کہ کراچی کوخصوصی توجہ دے ۔وزیر اعظم کراچی کے معاملے پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں اورچاہتے ہیں کہ کراچی میں کام ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ کراچی کی ترقی اور منصوبے ہیں، ایم کیوایم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، کئی جگہ پر ایم کیو ایم کے دفاتر کھولے جاسکتے ہیں اور کئی جگہ پر نہیں کھولے جاسکتے ، جہاں جہاں ان کو مشکلات پیش آرہی ہیں اورجائز ڈیمانڈ ہے ،وہاں ضرور دفاتر کھولے جائیں گے ۔

مزید : قومی