خالد مقبول صدیقی کاحکومت سےعلیحدگی کا فیصلہ،اسد عمر نے میدان میں آتے ہوئے بڑا اعلان کرد یا

خالد مقبول صدیقی کاحکومت سےعلیحدگی کا فیصلہ،اسد عمر نے میدان میں آتے ہوئے ...
 خالد مقبول صدیقی کاحکومت سےعلیحدگی کا فیصلہ،اسد عمر نے میدان میں آتے ہوئے بڑا اعلان کرد یا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیررمنصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی حکومت سے الگ نہیں ہو رہے، وہ صرف وزارت چھوڑ رہے ہیں،پیر کے روز ہماری ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی ٹرانسمیشن کمیٹی میں بات چیت طے ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اسد عمر نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی حکومت سے الگ نہیں ہو رہے، وہ صرف وزارت چھوڑ رہے ہیں اور کابینہ سے علیحدگی ایم کیو ایم پاکستان کا نہیں، خالد مقبول صدیقی کااپنا فیصلہ ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پیر کے روز ہماری ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی ٹرانسمیشن کمیٹی میں بات چیت طے ہے، وزیراعظم سے میری بات نہیں ہوئی مگر اِنہیں معلوم ہے کل ہم کراچی کمیٹی میں بیٹھ رہے ہیں، خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات ہوئی تو اُنہوں نے کہا کہ اب وفاقی حکومت پر منحصر ہے وہ کیا کرتی ہے؟کمیٹی میں بیٹھیں گے تو دیکھیں گے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےسینئر رہنما اور وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم نےحکومت سےوعدہ کیا تھا کہ حکومت بنانےمیں آپ کی مدد کریں گے،ہم نےاپناوعدہ پورا کیالیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی،میرے لیے مشکل ہوتا جا رہا تھا کہ میں حکومت میں بیٹھا رہوں، میرا وزارت میں بیٹھنا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے لہذا اب وفاقی کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے کیونکہ میرے وزارت میں بیٹھنے سے کراچی کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور گورنر عمران اسماعیل کو ایم کیو ایم کی قیادت سے ملکر ان کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے،حکومتی کمیٹی جلد ہی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے مذاکرات کرے گی۔

مزید : قومی


loading...