بلاول بھٹو ملک سے باہر کیوں گئے ؟

بلاول بھٹو ملک سے باہر کیوں گئے ؟
بلاول بھٹو ملک سے باہر کیوں گئے ؟

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ بلاول بھٹوزرداری ملک سے باہر کیوں گئے تھے اوراب کیوں جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس بات سے خوش نہیں ہیں جو پارلیمنٹ میں کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہرعباس نے کہا کہ تھوڑی سے اپروچ کرلی جائے تو پتہ چل جائے گا کہ بلاول بھٹوزرداری ملک سے باہر کیوں گئے تھے اوراب کیوں جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس بات سے خوش نہیں ہیں جو پارلیمنٹ میں کی گئی ہے اور اس بل کی حمایت پر بلاول سے مشاورت نہیں کی گئی بلکہ یہ فیصلہ اوپر سے ہوا ہے ۔

مظہر عباس کاکہنا تھا کہ موجودہ ایم کیوایم اتنی طاقتور نہیں ہے جتنی پہلے تھی ، ایم کیو ایم ایک آزادانہ فیصلہ نہیں کرسکتی ، اگر ایم کیو ایم حکومت سے اتحاد توڑنے کا فیصلہ کرے گی تو وہ آزادانہ فیصلہ ہوگا ، یہ دباﺅ ڈالنے کا حربہ ہوسکتا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت کہیں نہیں جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے حکومت بنائی ہے ، وہ ہی سب معاملات ہینڈل کرتے ہیں ،ایم کیو ایم اوردیگر اتحادی فیصلے کرنے میں خود مختار نہیں ہیں۔

مزید : قومی


loading...