کیا کراچی ملک کاحصہ نہیں ہے ؟صوبائی وزیر سندھ نے فنڈز کے حوالے سے سوال اٹھادیا

کیا کراچی ملک کاحصہ نہیں ہے ؟صوبائی وزیر سندھ نے فنڈز کے حوالے سے سوال ...
کیا کراچی ملک کاحصہ نہیں ہے ؟صوبائی وزیر سندھ نے فنڈز کے حوالے سے سوال اٹھادیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ  ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں زیادہ تروزراءپیرا شوٹرز ہیں،کیا کراچی ملک کاحصہ نہیں ہے؟ اگر ملک کے دوسرے حصوں میں فنڈز دیئے جاسکتے ہیں تو کیا کراچی میں نہیں دیئے جاسکتے؟۔

نجی ٹی وی ’’ہم نیوز‘‘ کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی تو مانگے تانگے کی حکومت ہے،اِن کے تو اپنے ہی اراکین اب نالاں ہیں،تحریک انصاف میں زیادہ تروزراءپیرا شوٹرز ہیں،وفاقی حکومت کی جانب سےایم کیوایم  کےساتھ تعاون نہ کرنے اور اِن کی شکایات پر بلاول بھٹو زرداری نےمتحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی،پیپلز پارٹی نے کراچی میں اربوں روپے کے کام کروائے ہیں،بارباریہ بات آتی ہےکہ اٹھارویں ترمیم کےبعدسب کچھ صوبوں نے کرنا ہے وفاق نے کچھ نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے اپنے اتحادیوں سے جو وعدے کیے تھے ان پر اب تک عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے اتحادی اب ناراض نظر آ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے سوال کچھ پوچھا جاتا ہے اور وہ جواب کچھ دیتے ہیں، یہ احتساب کی بات کرتے تھے لیکن ڈیڑھ سال میں کچھ بھی نہیں کر سکے۔

نا صر شاہ کاکہناتھاکہپیپلز پارٹی کا نظریہ خدمت کرناہےاورکراچی کےکورنگی ضلع میں کوئی نمائندہ نہ ہونے کےباوجودہم نےوہاں اربوں روپےکےترقیاتی کام کیےاورمزید کام بھی کیےجا رہے ہیں لیکن باقی جواتنا بڑا بجٹ ہوتاہےتوکیاکراچی ملک کاحصہ نہیں ہے؟اگرملک کے دوسرے حصوں میں فنڈز دیئے جاسکتے ہیں تو کیا کراچی میں نہیں دیئے جاسکتے ؟سندھ حکومت کے ذمے جوچیزیں آرہی ہیں ،ہم کوشش کررہے ہیں کہ فوری طور پروہ کی جائیں تاکہ معیشت کا جوپہیہ رکا ہوا ہے وہ چل سکے ۔

مزید : قومی


loading...