فردوس شمیم نقوی نے لاپتہ کارکنوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کو بڑی یقین دہانی کروادی

فردوس شمیم نقوی نے لاپتہ کارکنوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کو بڑی یقین دہانی ...
فردوس شمیم نقوی نے لاپتہ کارکنوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کو بڑی یقین دہانی کروادی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ مسنگ پرسنز تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے ، ہم اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ معاشرے میں یہ بات ہو، مردم شماری پر ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ کردیا ہے ، شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ نہیں ملا اس لئے نظر انداز کردیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جو ایشوز ہیں وہ جائز ہیں، اس چیز کو ہم بھی سمجھتے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کیلئے جوفنڈز تھے وہ ریلیز کئے جائیں ، اس مطالبے میں ہم بھی شریک ہیں، مسنگ پرسنز تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے ، ہم اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ معاشرے میں یہ بات ہو۔مردم شماری کے مسئلے پر بھی ہم ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

مزید : قومی