”بلاول کا بیان بدنیتی پر مبنی ہے “ایم کیو ایم کا اہمیت نہ دینے کا اعلان

”بلاول کا بیان بدنیتی پر مبنی ہے “ایم کیو ایم کا اہمیت نہ دینے کا اعلان
”بلاول کا بیان بدنیتی پر مبنی ہے “ایم کیو ایم کا اہمیت نہ دینے کا اعلان

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا ہے بلاول کاحکومت گرانے کابیان بد نیتی پر مبنی تھا ، اس کو اہمیت نہیں دیتے ، کراچی کیلئے ایک ارب دینے کا کہا گیا ، یہ مذاق ہے ، ایک ارب سے تو کراچی کی ایک سڑک بھی نہیں بن سکتی ۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ بلاول کاحکومت گرانے کابیان بد نیتی پر مبنی تھا ، اس کو اہمیت نہیں دیتے ، کراچی کیلئے ایک ارب دینے کا کہا گیا ، یہ مذاق ہے ، ایک ارب سے تو کراچی کی ایک سڑک بھی نہیں بن سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم کو عمران خان نے براہ راست کابینہ میں شامل کیا تھا ، ہم نے فروغ نسیم کوبتادیا تھا کہ ہم باہر آرہے ہیں ، اب ایم کیو ایم کابینہ کاحصہ نہیں ہے، فروغ نسیم ایم کیو ایم کی طرف سے وزیر نہیں بنے تھے، فروغ نسیم کا اختیار ہے ،اگر وہ کابینہ سے باہر آناچاہیں تو آسکتے ہیں،وہ سینیٹ میں ایم کیوایم کی نمائندگی کررہے ہیں ۔

عامر خان کاکہنا تھاکہ تمام اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہیں، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے نئی جماعت کے ساتھ اتحاد کو بہتر سمجھا تھا ، گورنر سندھ اور اسد عمر نے ہم سے رابطہ کیاہے ۔

مزید : قومی